جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

قیامت خیز گرمی سے 9 افراد جاں بحق، 2 روز میں اموات 19 ہوگئیں

datetime 6  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)کراچی میں گرمی کی لہر انسانی جانیں نگلنے لگی، مختلف علاقوں سے منگل کومزید 9 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں،

جس کے بعد 2 روز میں قیامت خیز گرمی سے اموات کی تعداد 19 ہوگئیں۔چھیپا اور ریسکیو ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف مقامات سے ملنے والی ان لاشوں کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ہلاکتیں شدید گرمی اور لو لگنے کے باعث ہوئی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق شدید گرمی سے جاں بحق ہونے والوں میں کلفٹن بوٹ بیسن سپر مارکیٹ کے قریب سے ایک 60 سالہ شخص کی لاش ملی، لیاقت آباد نمبر 10 پل کے نیچے سے 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا جب کہ سپر ہائی وے جمالی پل، شیل پمپ کے قریب سے 45 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ادھر سرجانی ٹائون اسکیم 33 کے قریب سے ملنے والی لاش کی شناخت 50 سالہ در محمد ولد بابر نواز کے نام سے ہوئی جب کہ بلدیہ ٹائون اسپارکو روڈ، طیبہ مسجد کے قریب سے 55 سالہ عبدالودود ولد علی کی لاش ملی جب کہ نارتھ کراچی میں نمازی دوران نماز گر کر دم توڑ گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق دیگر لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بند ہونے اور بلوچستان کی گرم ہوائیں چلنے کے باعث شہر میں شدید گرمی اور حبس کی صورت حال ہے، جس نے شہریوں کو بلبلا کر رکھ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز درجہ حرارت 40.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔چیف میٹرولوجسٹ انجم نذیر ضیغم نے کہا کہ بدھ سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے اور پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے تاہم کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں لیکن 7 مئی سے سندھ میں ایک اور ہیٹ ویو کا امکان ہے، جس کے اثرات کے باعث 13 مئی کے بعد کراچی میں دوبارہ درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے۔طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوپہر کے اوقات میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…