واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)خلیجی ممالک میں بحران کے باوجود امریکا قطر کو ایف پندرہ طرز کے تقریبا 36 جنگی طیارے فروخت کرے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ اس سلسلے میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور ان کے قطری ہم منصب خالد بن محمد العطیہ نے بارہ ارب ڈالر کے
ایک معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے اس سودے کو حتمی شکل دے دی ۔ان دونوں ممالک کے مابین اس معاہدے کے حوالے سے کئی سال قبل ہی اتفاق رائے ہو گیا تھا۔ اس معاہدے پر عمل درآمد ایک ایسے وقت پر ہو رہا ہے، جب چار عرب ممالک سمیت کئی ریاستیں قطر سے اپنے سفارتی روابط منقطع کیے ہوئے ہیں۔