ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب نے قطرسے تعلقات منقطع کرنے کے بعد قطرکی حکومت کوامدادکی پیشکش کردی ہے ،سعودی حکومت نے قطرکوپیشکش کی ہے کہ اگرقطرکوضرورت پڑی تووہ امدادفراہم کرے گا۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیرخارجہ وزیر خارجہ عدیل الجبیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب ضرورت پڑنے پر قطر کو خوراک اور طبی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ سعودی وزیرخارجہ نے قطر کے
ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے اعلان کا دفاع کرتے ہوئے اسے بائیکاٹ کا نام دیا اور کہا کہ سعودی حکومت اپنا خود مختار ہونے کا حق استعمال کر رہی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور مصر سمیت دیگر ممالک نے قطر پر دہشتگرد تنظیموں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ امریکہ نے بھی سعودی عرب کے اس اقدام کی حمایت کی تھی ۔