واشنگٹن(این این آئی)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون انتظامیہ کو افغانستان میں امریکی فوج کی سطح میں اضافے کو مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے مزید ہزاروں امریکی فوجیوں کو افغانستان میں تعینات کیا جاسکے گا۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پینٹا گون کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پینٹاگون کے چیف جیمس میٹس اب براہ راست فوجیوں کی تعداد کو ایڈجسٹ کرسکیں گے،
تاہم عہدیدار نے یہ تصدیق نہیں کی کہ آیا نئے ’فورسز مینجمنٹ لیول‘ میں اس وقت 8400 فوجیوں کا اضافہ کیا جائے گا۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’وائٹ ہاؤس نے بالکل ایسا ہی کیا ہے جیسا کہ انہوں نے عراق اور شام کے معاملے میں کیا تھا کہ ڈیفنس سیکریٹری کے حکام کو فوجیوں کی سطح مقرر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔اس اجازت کے بعد ٹرمپ نے دونوں ممالک میں داعش کے خلاف لڑائی کے لیے جنگ کی اجازت دی تھی۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت ڈیفنس سیکریٹری جیمس میٹس کی جانب سے قانون سازوں کے سامنے اس اعتراف کے بعد سامنے آئی ہے