اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب قطر تنازعہ، اسرائیل نے بھی موقعے سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، کیا ہونیوالاہے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 14  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قائم قطرکے ٹیلی ویژن الجزیرہ کا دفتر بند کرنے پرغور شروع کیا ہے۔عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کے بائیکاٹ کے بعد الجزیرہ کی جانب سے جاری اشتعال انگیز مہم کے باعث اس کے دفتر کو بند کرنے پرغور شروع کیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے متعقلہ حکام

کو ہدایت کی ہے کہ وہ الجزیرہ ٹی وی کے دفتر کو بند کرنے پرغور کریں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی کے قطر میں قائم دفتر کو بند کرنے کا مقصد خلیجی ملکوں کے درمیان جاری تنازع کو اسرائیل میں ہوا دینے سے روکنا ہے۔ یہ اقدام قطر کو سیاسی تنہائی کا شکار کرنے کی خلیجی کوششوں کے ضمن میں کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے وزارت خارجہ کے شعبہ اطلاعات، داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’شاباک‘ اور سیکیورٹی حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مقبوضہ بیت المقدس اور 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں قائم الجزیرہ کے دفاتر کو بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست الجزیرہ کے خلاف کارروائی کے لیے دیگر جواز بھی تلاش کررہی ہے۔ ان میں ایک بہانہ پہلے سے اسرائیل کے پاس موجود ہے۔ وہ یہ کہ الجزیرہ فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے خلاف اشتعال انگیزی پرمبنی مواد نشر کررہا ہے۔ اس لیے الجزیرہ کے دفتر کو بند کردیا جائے۔‎واضح رہے کہ ان میں ایک بہانہ پہلے سے اسرائیل کے پاس موجود ہے۔ وہ یہ کہ الجزیرہ فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے خلاف اشتعال انگیزی پرمبنی مواد نشر کررہا ہے۔ اس لیے الجزیرہ کے دفتر کو بند کردیا جائے۔‎

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…