ہفتہ‬‮ ، 22 جون‬‮ 2024 

بھارت میں کالے جادو کیلئے کالج کی طالبہ کو جانور کا فضلہ کھلا دیا گیا

datetime 14  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارت میں کالے جادو کے نام پر عامل نے گاؤں والوں کے ساتھ مل کر مرگی کی مریضہ اور گریجویشن کی طالبہ کو شدید تشدد کے بعد زبردستی جانور کا فضلہ کھلا دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں عقیدے نے لوگوں کو عقل کا اتنا اندھا کردیا کہ پیٹ کے درد میں مبتلا طالبہ کو گائے کا فضلہ کھلا دیا۔ یہ ہولناک واقعہ ضلع لاتر کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں بی اے کی ایک طالبہ کو پیٹ کے درد کی شکایت تھی

لیکن عقل و شعور سے عاری اس کے گھر والوں نے ڈاکٹر سے علاج کی بجائے کالا جادو کرنے والے ہندو عامل کو بلا لیا جس نے لڑکی کیلئے شرمناک طریقہ علاج تجویز کیا اور زبردستی اسے گائے کا فضلہ کھلا دیا اس گھناونی حرکت میں لڑکی کے گھر والوں نے عامل کا بھرپور ساتھ دیا۔متاثرہ طالبہ یا کسی اور شخص نے پولیس کے پاس واقعہ کی شکایت درج نہ کرائی، تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے والد اور عامل سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس لڑکی کے ساتھ ہی گاؤں کی ایک اور خاتون جو مرگی کے مرض میں مبتلا تھی، اس کے ساتھ بھی یہی انسانیت سوز سلوک کیا گیا۔ ان دونوں خواتین کو پہلے خوب مارا پیٹا گیا اور پھر ہاتھ پاؤں باندھ کر زبردستی ان کے ساتھ یہ حیوانی سلوک کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…