ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’گناہ ٹیکس ‘‘کے بعد سعودی عرب میں اب پاکستانی تارکین وطن سے کونسا ٹیکس وصول کیا جائیگا؟

datetime 14  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی باشندے اگلے ماہ سے نیا ٹیکس کرینگے۔ ہر غیر ملکی کو ماہانہ 200 ریال ادا کرنے پڑیں گے۔گلف نیوز کے مطابق اگلے ماہ یکم جولائی سے سعودی عرب میں مقیم تمام غیر ملکی باشندے اپنا اور اپنے زیر کفالت افراد کا لیوی ٹیکس ادا کریں گے جس کا مقصد تیل کی بتدریج کم ہونے والی قیمتوں کے نتیجے میں

گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دینا ہے۔لیوی ٹیکس کی رقم ہر غیر ملکی باشندے سے 100 ریال (97.93 رہم) فی کس کے حساب سے ہر ماہ وصول کی جائے گی، اور ہر سال اس ٹیکس کی رقم میں 100 ریال کا اضافہ کیا جائے گا اور یہ اضافہ 2020ء تک جاری رہے گا۔ٹیکس شرح کے حساب سے اب ایک سال وہاں گزارنے والا غیر ملکی تارکین وطن2400 ریال سالانہ ادا کرے گا۔واضح رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے سگریٹ سمیت دیگر مضر صحت اشیاء کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے ایک نئے ٹیکس کا اضافہ کرتے ہوئے سگریٹ اور مشروبات پر ’گناہ ٹیکس‘ عائد کر دیا ہے جس کے بعد سگریٹ کی قیمت دوگنی ہو گئی۔ یہ ٹیکس اس پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت نہ صرف سعودی عرب بلکہ دیگر خلیجی ریاستوں میں بھی مذکورہ ٹیکس نافذ کیا جائے گا جس کا مقصد مضر صحت اشیاء پر ٹیکس لگانا ہے۔اس ٹیکس کی مدد سے تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مالیاتی نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…