اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

’’قطر کا بائیکاٹ ایک بھیانک غلطی‘‘ طیب اردوان عرب حکمرانوں پر برس پڑے

datetime 14  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے سے متعلق اقدامات کو’ اسلامی اقدار ‘ کے منافی قرار دیا ہے۔اردوان کا یہ بیان اس موضوع پر کسی مسلم رہنما کا سخت ترین بیان ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انقرہ میں اپنی جماعت اے کے پارٹی کے ارکان سے خطاب میں رجب طیب اردوان نے کہاکہ قطر کے معاملے میں ایک نہایت بھیانک غلطی کی گئی ہے۔

ایک قوم کو ہر طرح سے تنہا کرنے کے اقدامات غیرانسانی اور اسلامی اقدار کے منافی ہیں۔ یہ تو یوں ہے کہ قطر کے لیے سزائے موت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ قطر نے ترکی کے ساتھ مل کر اسلامک اسٹیٹ جیسی شدت پسند تنظیم کے خلاف انتہائی ٹھوس موقف اپنا رکھا ہے۔ قطر کو نشانہ بنانے کی کوشش کسی کے مفاد میں نہیں عرب حکمران اپنا قبلہ درست کر لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…