پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اوردیگرخلیجی ممالک کے ساتھ قطرکے تنازع کی اہم ترین وجہ الجزیرہ ٹی وی ہے ،قطرسے سعودی عرب اوراس کے اتحادیوں نے مطالبہ کیاتھاکہ اس چینل کی نشریات متنازع ہیں اس لئے اس کوبندکردیاجائے لیکن قطرنے ایساکرنے سے انکارکردیاتھا۔اسی چینل کی رپورٹ کے مطاقب قطرکے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہاہے کہ سعودی عرب اوراس کے اتحادیوں
سے تنازع کے حل کےلئے جوبھی مذاکرات ہونگے اس کے ایجنڈے میں الجزیرہ چینل کاذکرتک نہیں ہوگا،قطری وزیرخارجہ کااس حوالے سے کہناہے کہ الجزیرہ چینل قطرکااندرونی معاملہ ہے اورقطرکابائیکاٹ کرنے والے ممالک کااس سے کوئی تعلق نہیں اس لئے مذاکرات میں اس چینل کی بندش کے بارے میں کوئی گفتگونہیں ہوگی ۔پیرس میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطرکے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہاکہ مجھے اس بات کابھی علم نہیں کہ سعودی عرب اوراس کے اتحادیوں نے ہمارے ملک سے کیوں تنازع کھڑاکررکھاہے اورہمارے ساتھ تعلقات منقطع کررکھے ہیں ۔انہوں نے کہابائیکاٹ کاتعلق ایران یاالجزیرہ سے نہیں بلکہ اس کی وجوہات کچھ اورہیں ۔قطری وزیرخارجہ نے کہاکہ قطرکسی بھی ملک کواپنے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دے گا۔واضح رہے کہ قطرسے تعلقات ختم کرنے کے بعد سعودی حکومت نے الجزیرہ کے ریاض میں بیوروآفس کوبندکردیاہے اوراس چینل پرالزام عائدکیاہے کہ یہ دہشتگردوں کی حمایت کررہاہے جبکہ سعودی عرب کے دیگراتحادی ممالک نے بھی اپنے شہریوں کواس چینل کونہ دیکھنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں ۔