ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب میں بھارتی شہری کے ساتھ لرزہ خیز سلوک،24سال کیا کرتا رہا؟ افسوسناک انکشافات

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے بارے میں آئے روزواقعات پیش آتے رہتے ہیں لیکن اب ایک بھارتی باشندے کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی شہری گناپرکسن راجہ ماریان جب سے سعودی عرب آیااوراس کی زندگی ہی اجیرن ہوکررہ گئی اور24سال کی عمر میں سعود ی عرب کام کےلئے آیاتھالیکن اب اسکی عمر52سال سے بھی زائد ہوچکی ہے

۔گناپرکسن راجہ ماریان مل ناڈو کے شہر کنیاکماری میں رہا کرتا تھا لیکن سعودی عرب آنے کے بعد تو مصائب کی انتہا ہو گئی۔ اپنا گھر تو دور کی بات وہ قریبی سعودی شہر حائل بھی کبھی نہ جاسکا۔ حال ہی میں ولی عہد محمد بن نائف کی جانب سے غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے عام معافی کا اعلان کیا گیا تو پہلی بار اس کیلئے وطن واپس جانے کی امید پیدا ہوئی ہے۔یہ بھارتی شہری سعود ی عرب کے ایک دوردرازکے گائوں میں 1994میں کسان کے طورپرکام کرنے کےلئے آیاتھا۔ اسے ابتدائی کچھ عرصے کے دوران ہی ایک سے دوسرے اور پھر تیسرے کفیل کے حوالے کر دیا گیا۔ چونکہ اسے تنخواہ نہیں ملتی تھی لہٰذا اس نے فرار ہوجانے کا فیصلہ کیا۔ کفیل سے فرار ہونے کے بعد اس کی قسمت میں صرف صحرا تھے، جہاں اس نے اپنی نصف زندگی گزاری دی۔ بھارتی شہری گناپرکسن راجہ ماریان نے بتایاکہ جب وہ سعود ی عرب میں آیاتھاتواس کی عمر24سال اوراسکی 4کمسن بیٹیاں تھیں اوراب تووہ جوان ہوچکی ہونگی و ہ اپنی بچیوں کوان کے بچپن میں پیاربھی نہیں دے سکاجوکہ ایک والد کی حسرت ہوتی ہے ۔اب سعود ی عرب نے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کےلئے معافی کااعلان کیاہے تواب راجہ ماریان بھارت واپس جانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور بھارت واپس آجائے گا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…