بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اقتدار میں آ کر کشمیریوں کو ان کا حق دیں گے ،سونیا گاندھی

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) نیشنل کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے جہاں کسی پر کوئی پابندی یا قیدنہیں ہے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ظلم اور جبراً اُن کا حق چھیننا غیر قانونی عمل ہے ، بھارت کے ایوانوں میں بعض مخصوص گرو پ کا قبضہ ہے جو بھارت کو جوڑنے نہیں بلکہ توڑنے کے لئے کام کررہے ہیں ۔نیشنل کانگریس آئندہ اقتدار میں آکر کشمیریوں کے مسائل حل کریں گے اور ان کو حق خودارادیت دیں گے ،

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی انسانی حقوق کی تمام حدیں پار کرچکا ہے جِس سے بھارت کی عوام ناراض ہے حکومتی پالیسیوں کے باعث ہم خیال گروپ نریندر مودی کا ساتھ دے رہے ہیں اِس وقت پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر ایک اہم ایشو ہے اگر اِس کو حل کرنے میں تاخیر کی تو جنوبی ایشیاء میں خطرناک جنگ چھڑ سکتی ہے جو دونوں ملکوں کی عوام اور حکومت کو نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے ، بھار ت مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر شہروں میں مسلمانوں پر ہونے والے قتل و غارت کا سلسلہ بند کرکے اقوامِ متحدہ کی قرارددادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل کریں پاکستان پڑوسی ملک ہے اور وہ اپنا حق بخوبی نبھا رہا ہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بھارت کے اندر انسانی حقوق پر کام کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے غیر جانبدارانہ طریقے سے اقوامِ متحدہ کو بھارت کی جانب متوجہ کیا جِس کے بعد اقوامِ متحدہ نے بھارت پر اندرونِ خانہ دباؤ ڈالناشروع کردیا ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اِس وقت پوری دنیا میں دیگر ممالکوں میں دہشتگردی اور اندرونِ خانہ جنگی کا سامنا ہے جبکہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے جِس میں تمام اقلیتی مذاہب مقیم ہیں مگر اُن کو خود مختیاری سے روکا جارہا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں ایک دہائی سے زائد عرصے کے دوران لاکھوں کشمیریوں کو قتل اور بے گھر کیا گیا جبکہ اربوں روپے کے نقصانات بھی ہوئے

اُس کے باوجود گزشتہ دو سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی میں تیزی کے باعث بھارت نے اپنی قوت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلنے کے لئے صرف کردی ہے جِس کی وجہ سے بھارتی حکومت مالی بحران کے خسارے کا سامناکرنا پڑرہا ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریند ر مودی اگر مسئلہ کشمیر ، کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کردیں تو عالمی دنیا میں ایک اچھا ریسپانس جائیگا اور مسلمانوں کا میسج بھی بھارت کے حق میں ہوگا ، انہوں نے کہا کہ ایوانوں کے اندر بیٹھے مخصوص پردھان منتریو نے اپناگروپ قائم کررکھا ہے جو عوام کے حق میں نہیں بلکہ اُن کے خلاف جارہا ہے اگر بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی ختم نہ کی تو اِس کے نتائج بہت برے ہونگے جِس کا اثر جنوبی ایشیاء کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، سونیا گاندھی نے کہا کہ اگر آئندہ انتخابات میں نیشنل کانگریس کو موقع ملا تو وہ مسئلہ کشمیر کے حل کو فوری طور پر موثر بنا کر کشمیریوں کا دیرانہ مسئلہ حل کرے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…