دوحہ(این این آئی)سعودی عرب کی جانب سے قطر کے واحد زمینی راستے کی ناکہ بندی کے نتیجے میں خوراک کا مسئلہ پیدا ہونے کے خدشات کے ساتھ ساتھ خلیجی ریاستوں میں بسنے والے قطری خاندانوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق قطر نے اشیائے ضرورت کی درآمد کے لیے نیا سمندری راستہ اختیار کیا ہے اور حماد بندرگاہ پر عمان کی بندرگاہوں سے سامان لایا جا رہا ہے تاہم پھر بھی خلیجی ریاستوں میں بسنے والے قطری خاندانوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔