جمعہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2024 

مسلمانوں کیخلاف سنگین جرائم میں ملوث بدھ رہنما کو سری لنکن پولیس نے گرفتارکرلیا

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(آئی این پی) سری لنکن پولیس نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں ملوث بدھ مذہبی رہنما کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن پولیس نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں ملوث بدھ مذہبی رہنما کو گرفتار کرلیا ہے ۔ مذکورہ مذہبی رہنما کا تعلق سخت گیر بودھ تنظیم بودو بالا سینا سے ہے۔ اس پر مسلمانوں کے خلاف حملے اور آتش زنی کرنے جیسے متعدد الزامات ہیں جس سے ملک میں مذہبی منافرت اور کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

گذشتہ اپریل میں مسلمانو ں کے مکانات، کاروبار اور قبرستانوں میں آتشزدگی کے 16 واقعات ہوئے تھے جن کی تحقیقات ہو رہی ہے ، سری لنکن پولیس کے ترجمان پریانا تھاجے کوڈی کے مطابق پولیس ایسے جرائم کے خلاف سخت مقف اختیار کئے ہوئے ہے، اس حوالے سے پولیس نے بدھ مذہبی رہنما کو حراست میں لیا ہوا ہے گرفتار شخص کا کولمبو کے مضافات میں ہونے والی آتشزدگی سے براہ راست تعلق ہے۔ مذکورہ شخص کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس کی تحویل میں لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…