منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب،امارات اور بحرین اب نتائج بھگتنے کو تیارہوجائیں،قطر نے جواب میں دھماکہ خیز اقدام کا اعلان کردیا

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(آئی این پی)قطر نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی طرف سے بندش کے فیصلے سے متاثر ہونے والوں کو ہرجانے کی ادائیگی کے لئے دعوی دائر کرنے کی تیاری شروع کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت سے منسلک قومی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ علی بن دامیر المیری نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اپنی فضائی حدود کو

قطر کے لئے بند کرنے اور دیگر بندشوں کا اطلاق کرنے سے متاثر ہونے والے قطر اور خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے شہریوں کو ہرجانے کی ادائیگی کے لئے بین الاقوامی قانونی بیورو کے ساتھ سمجھوتہ کیا جائے گا۔المیری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانونی بیورو دعوی دائر کر کے ان ممالک سے قومی عدالتوں کے وسیلے سے موجودہ نقصان کی تلافی کرنے کا مطالبہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ان عدالتوں کے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنے کی صورت میں بین الاقوامی سمجھوتوں میں درج “نقصان کی تلافی” کے اصول کے دائرہ کار میں بین الاقوامی عدالتوں کی طرف رجوع کیا جائے گا۔المیری نے قطر کے خلاف مذکورہ فیصلوں کو “اجتماعی سزا اور بین الاقوامی جرم” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی کو خلیج کے بحران کے بعد سے 700 شکایات موصول ہو چکی ہیں ۔بحران کے دوران کنبوں کو المیہ حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس صورتحال کو قبول کرنا یا اس کے مقابل خاموش رہنا ممکن نہیں ہے۔علی بن دامیر المیری نے کہا ہے کہ قطر قومی انسانی حقوق کمیٹی کی حیثیت سے ہم نے سعوی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی انسانی حقوق تنظیموں کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقاتیں کی ہیں اور پابندیوں کی وجہ سے قطر اور ان تین ممالک کے شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے حل کے لئے فی الفور کاروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…