تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے پاکستان کے ساتھ سرحدی علاقے میرجاوہ میں ایرانی فوج کی بڑے پیمانے پرنقل وحرکت دیکھنے میں آئی ہے اوراس حوالے سے ایک ویڈیوبھی سوشل میڈیاپروائرل کی گئی ہے جس میں دعوی کیاگیاہے کہ ایرانی فوج اپنے ٹینکوں اور دیگر فوجی کانوائے کو پاکستانی سرحد کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں ۔یہ ویڈیوایران ایک ویب سائیٹ نے سوشل میڈیاپراپ لوڈکی ہے
اس ویڈیومیں ایران کی سیکورٹی فورسز کو ملک کے مشرقی بارڈر اور میرجاوہ قصبے میں نقل و حرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ اس ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی فوج کی بڑے پیمانے پر فوجی نقل و حرکت دیکھنے میں آرہی ہے، درجنوں ٹینک ، بکتر بند گاڑیاں اور میزائلوں کی بڑے پیمانے پردکھائے گئے ہیں جبکہ ایسی ہی نقل و حرکت پاکستانی سرحد ی علاقے میرجاوہ میں بھی دیکھی گئی ہے۔ اس ویڈیو کلپ میں بھی درجنوں ایرانی ٹینک پاکستانی سرحد کی جانب جاتے ہوئے دکھائے گئے ہیںاورٹینکوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ اس ویڈیومیں تمام ٹینک نہیں دکھائی دے رہے ہیں ،بی بی سی کی فارسی ٹرانسمیشن کے صحافی قصریٰ ناجی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپربھی اس ویڈیوکلپ کواپ لوڈکیاہے ۔۔یادرہے کہ ایران اورپاکستان کے درمیان900کلومیٹر طویل سرحد ہے اور اپنی سرحد کی حفاظت کے لئے دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ بھی موجود ہے۔گذشتہ دنوں ایرانی کوسٹ گارڈز کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی گشیدہ ہیں ۔جبکہ گذشتہ ماہ ایرانی بارڈر سے پاکستانی علاقے میں مارٹر کے گولے داغے گئے تھےاوربعدمیں پاکستانی اورایرانی حکام کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں دونوں ممالک نے اپنی اپنی طر ف سے یقین دھانی کرائی تھی کہ اس طرح کے واقعات کی آئندہ روک تھام کی جائے گئی ۔تاہم اس ویڈیوکے اپ لوڈکرنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں ۔