تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)عرب اورخلیجی ممالک کی قطرسے گشیدہ صورتحا ل کودیکھتے ہوئے ایران بھی میدان میں آگیاہے اورایران نے قطرکے ساتھ عرب ممالک کی طرف سے تعلقات منقطع کرنے پرکہاہے کہ قطرکوتنہاکرنے سے سعودی عرب اوراس کے اتحادی ممالک خطے میں جاری معاملات پرقابونہیں پاسکیں گے ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی صدر کے سیاسی امور کے ڈپٹی چیف آف سٹاف حمید ابوطالبی
نے اپنے ایک بیان میں کہ کہ پابندیوں کا دور اب گزر چکا اور اب سفارتی تعلقات منقطع کرنا ، سرحدوں کی بندش، ملکوں پر حملوں سے مساحل کا حل ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ،مصر ،متحدہ عرب عمارات اوربحرین کے پاس اپنی سرحدوں کے جمہوریت اختیار کرنے اور خطے میں مذاکرات کے لئے آمادہ کرنے کے علاوہ کوئی اور حل نہیں ہے۔ قطرکوتنہاکرنے سے عرب ممالک کومسائل کاسامناکرناپڑے گا ۔