برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں پاکستانی شہری کاشف کاظمی کوجرمنی کی پارلیمنٹ کااعزازی رکن نامزدگیاہے ۔ایک جرمن خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاراچنارسے تعلق رکھنے والے کاشف کاظمی کانام جرمن وزیربرائے توانائی وصنعت برگٹے ثپرس نے جرمنی کی پارلیمنٹ کے اعزازی رکن کےلئے تجویزکیاتھاجس کے بعد کاشف کاظمی جرمن پارلیمنٹ کاچارروزکے لئے اعزازی رکن ہےاوراس دوران جرمن پارلیمنٹ میں شریک
ہوکرکارروائی میں حصہ بھی لیااورایوان سے خطاب کے دوران اس نے مختلف مسائل کے ساتھ ساتھ سیاسی امورپربھی بحث میں حصہ لیا۔کاشف کاظمی نے اپنے خطاب میں جرمنی میں پناہ گزین غیرملکیوں کے مسائل پربھی بحث کی اورکہاکہ غیرملکی پناہ گزینوں کوجرمنی کاحصہ بننے کےلئے جرمن زبان سیکھنی چاہیے ۔واضح رہے کہ جرمنی کی پارلیمنٹ میں ایسے نوجوانوں کوچاردن کےلئے اعزازی رکن بنایاجاتاہے جن کوسیاست کرنے کاشوق ہوتاہے