واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن دہشت گردانہ حملوں کے بعد ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا ہے کہ ان کی جانب سے چھ مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندیوں پر فوری طور پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ زیادہ سمجھدار اور ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے اور سفری پابندیوں سے امریکا زیادہ محفوظ ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اس موقع پر برطانیہ کے ساتھ ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے چھ مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندیوں سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر امریکی عدالتیں مسترد کر چکی ہیں اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔لندن دہشتگرد حملوں کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ لندن اور برطانیہ کی مدد کیلئے امریکا جو کچھ کرسکا وہ ضرور کرے گا۔ہم برطانیہ کے ساتھ ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ امریکی سفارتخانے نے لندن میں امریکی شہریوں کو سیکیورٹی الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا برطانیہ کی ہر طرح سے مدد کیلئے تیار ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ لندن حملیبزدلانہ ہیں جن میں معصوم شہریوں کونشانہ بنایاگیا۔فرانس کے نومنتخب صدر عمانویل میکرون کی جانب سے لندن میں دہشتگردی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر طرح سے برطانیہ کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ امریکی سفارتخانے نے لندن میں امریکی شہریوں کو سیکیورٹی الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔