سرینگر (آن لائن) کشمیریوں کی مبنی برحق تحریک آزادی کو مختلف اوچھے ہتھکنڈوں سے دبانے میں ناکامی کے بعد بھارت نے اب اپنے تحقیقاتی ادارے’’ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی‘‘ کو اس کام پر لگا دیا ہے ۔ بھارتی قیادت حریت رہنمائوں اور کشمیری عوام کے درمیان مثالی اتحاد سے اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ اس نے تحریک آزادی اور حریت قیادت کے خلاف ایک نئی مکروہ مہم شروع کر دی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) نے
حریت رہنمائوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے انکے خلاف ایک بڑا ٓپریشن شروع کر رکھا ہے تاکہ انکے جذبہ آزادی کو توڑا جاسکے۔این آئی اے نے سرینگر میں متعدد مزاحمتی رہنمائوں کے دفاتر اور رہائشگاہوں پر چھاپے مارکر انہیں ہراساںکیا ہے ۔ این آئی اے کے ترجمان ڈاکٹر الوک متھل نے ایک بیان میں چھاپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہآئندہ دونوں میں مزید چھاپے مارے جاسکتے ہیں۔