ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)عرب امارات کے شہریوں کے یہ شرف حاصل ہے کہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی وہ رمضان دسترخوان سجا لیتے ہیں اس کے لیے وہ اپنے گھروں کے آگے ٹینٹ لگاتے ہیں یا حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی جگہوں پر سحری اور افطاری دستر خوان سجا دیتے ہیں ۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں پہاڑی علاقے کے قریب ایک بنگلہ ہے جہاں ایک شخص ماہ رمضان میں روزانہ کی بنیادوں پربریانی کے 5,000 مفت پیکٹ مفت فراہم کرتا ہے۔
اس بریانی سے زیادہ تر غیر ملکی مسلمان فائدہ حاصل کرتے ہیں جن کا تعلق بھارت ، بنگلہ دیش اور پاکستان سے ہے۔ شام 4 بجے مغرب کی اذان سے قبل یہ شخص بنگلے کے نزدیک آجاتا ہے اورسینکڑوں افراد میں مفت بریانی بانٹتا ہے ۔ یہاں پر موجود ہزاروں غیر ملکیوں کا کہنا ہے کہ وہ یہاں افطار کا کھانا حاصل کرنے کے لئے 11سالوں سے آرہے ہیں ۔ اس بنگلے کے مالک عبدالقادرکی مصفح کے علاقے میں اپنی کیٹرنگ کمپنی ہے۔ جب کہ عبدالقادر اور اس کی بیوی ویلا میں 25 خانساماؤں سے بریانی پکواتے ہیں اور غیرملکی مزدور طبقے میں کھانا تقسیم کرتے ہیں۔