منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

روس سے تعلقات کا معاملہ، ٹرمپ کے داماد بھی زد میں آگئے، کیا انکشاف ہو گیا ؟ معاملہ سنگین ہوگیا

datetime 27  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)روس کے ساتھ روابط کے سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ کیسینئر مشیر اور اْن کے داماد جیریڈ کشنر بھی ایف بی آئی کی جانچ پڑتال کے دائرے میں آگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ایجنسیوں کا خیال ہے کہ تفتیش کے سلسلے میں کشنر کے پاس اہم معلومات ہیں۔

امریکا کا وفاقی تحقیقی ادارہ ایف بی آئی 2016 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ممکنہ روسی مداخلت اور ٹرمپ کی انتخابی مہم سے روس کے روابط کے بارے میں تفتیش کر رہا ہے۔خفیہ ایجنسیاںسمجھتی ہیں کہ روس نے انتخابات کو رپبلکن پارٹی کے حق میں موڑنے کی کوشش کی۔میڈیا کے مطابق تفتیش کار کشنر کی ان ملاقاتوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جوانہوں نے امریکا میں روس کے سفیر سرگئی کزلیئک اور ماسکو کے ایک بینکر کے ساتھ کی تھیں۔کشنر کے وکیل جیمی گورلک نے برطانوی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کشنر کو روس سے روابط کے متعلق جو کچھ بھی معلوم ہے اسے انہوں نے رضاکارانہ طور پر سینیٹ کے سامنے بتانے کی پیش کی تھی ،اگر ان سے کسی بھی انکوائری سے متعلق رابطہ کیا گیا تو وہ پھر سے وہی کرنے کو تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…