لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی شہری سے شادی کے لیے پاکستان آنے والی بھارتی شہری عظمیٰ اسلام آباد ہائی کورٹ کی اجازت کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس چلی گئی۔عظمیٰ کے بھارت واپس پہنچنے پر ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اسے خوش آمدید کہا اور یہ بھی کہا کہ اتنے عرصے کے دوران اسے جو مشکلات جھیلنی پڑیں اس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔
عظمیٰ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے اسلام آباد سے رخصت کیا اور اسے سخت سیکیورٹی میں واہگہ بارڈر لایا گیا جہاں سے وہ بھارت روانہ ہوگئی۔بھارتی حدود میں پہنچتے ہی عظمیٰ نے جھک کر زمین کو چھوا جبکہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج عظمیٰ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گی۔