واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ نے پاکستان کو دی جانے والی فوجی امداد کو قرضوں میں تبدیل کرنے کی تیاری شروع کردی ، ٹرمپ انتظامیہ نے مسودہ کانگریس میں پیش کردیا ،ڈائریکٹر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کو پیسہ نہیں صرف گارنٹی دے گا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد کو قرضوں میں تبدیل کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے مسودہ کانگریس میں پیش کردیا ،ڈائریکٹر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کو پیسہ نہیں صرف گارنٹی دے گا ، کانگریس کی منظوری کے ساتھ امریکی وزارت خارجہ کی منظوری بھی مشروط ہے ،مک مولوینسی نے کہا کہ پاکستان کو امداد فارن ملٹری فنانسنگ کے تحت دی گئی تھی ، 2015میں ساڑھے 13ارب ڈالر کی ملٹری امداد دی گئی ، پاکستان کی امداد کم ہوگی اور امداد کو قرضوں میں تبدیل کیا جائے گا ۔