کابل (آئی این پی)خواتین کے لیے ’’زن ٹی وی ‘‘ کے نام سے یہ چینل خاصی حیران کن خبر ہے کیونکہ افغانستان جیسے ملک میں زندگی کے تقریبا ت تمام شعبہ جات میں مردوں کا راج ہے۔ اس چینل کے تمام پروڈیوسر اور اینکرز خواتین ہی ہیں۔اس سے قبل افغانستان کے ٹی وی چینلزپرگو کہ خواتین اینکرز ہوتی ہیں مگر ایسا پہلی بار ہو گا
کہ کسی ٹی وی چینل کا تمام عملہ ہی خواتین پرمشتمل ہو۔زن ٹی وی افغانستان کے 40 ٹیلی وڑن چینلز میں ایک نیا اضافہ ہے۔ اس کے بانی حامد ثمرکے مطابق انہوں نے کابل میں یہ چینل اس لیے قائم کیا کیونکہ پڑھی لکھی خواتین کی ایک بڑی تعداد خبروں اور مباحثوں کے ذریعے اپنے تجربات دوسری خوتای سے شیئر کرنا چاہتی ہیں۔