جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مسلمان، یہودی اور عیسائی مل جائیں تو کیا کام ہو جائے گا؟ امریکی صدر ٹرمپ نے خطاب میں کیا کہا؟

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ عرب اسلامک سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شاہ سلمان نے دہشتگردی کے خلاف مسلم ممالک کو متحد کیا اور سعودی عرب نے دہشتگردی کی کئی کوششیں ناکام بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کی جانب سے امید، محبت اور دوستی کا پیغام دیتا ہوں، امن کیلئے نئی شراکت داریوں کی جانب بڑھنا ہو گا، ہم نے ایسا اتحاد بنایا ہے جس سے ہماری آنے والی نسلیں دہشتگردی سے محفوظ رہیں گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنی اگلی نسلوں کو محفوظ مستقبل دینا چاہتے ہیں، آج سے نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں، امریکہ اپنا نظام زندگی دوسروں پر مسلط نہیں کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ مسلم دنیا دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے، مشرق وسطیٰ قدرتی حسن کے باعث بے مثال ہے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں شریک ملکوں کو شراکت داری کی پیشکش کرتے ہیں، تمام مسلم ممالک کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں، کسی پر اپنا نظام زندگی مسلط نہیں کریں گے، اسلام دنیا کا بہترین مذہب ہے، داعش اور القاعدہ جیسی دہشتگرد تنظیمیں دنیا کیلئے خطرہ ہیں جبکہ امریکہ دنیا میں امن چاہتا ہے، جنگ نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلمان ممالک انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے آگے آئیں، ہم دہشتگردوں کو اپنی عبادت گاہوں اور سرزمین سے نکال باہر کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام دہشتگردی کی حمایت نہیں کرتا، یقینی بنانا ہو گا کہ اس خطے میں دہشتگردوں کی محفوط پناہ گاہیں نہ ہوں، دہشتگردوں کی مالی مدد کے خلاف معاہدہ ہو گیا ہے، یہ جنگ اچھوں اور بروں کے درمیان ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اچھائی کی قوتوں کے اتحاد سے ہی برائی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، ایران جب تک تعاون نہیں کرتا تمام ملک اسے تنہاء کر دیں، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ذمہ دار ایران ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…