جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’میں نے سب سے پہلا دورہ سعودی عرب کا کیوں کیا؟‘‘ امریکی صدر ٹرمپ نے حیران کن وجہ بتا دی

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آئی این پی)سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے امریکا اور مسلم دنیا کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار اتوار کو شاہ سلمان نے الریاض میں منعقدہ امریکا ، عرب ،اسلامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام شکلوں کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون کریں گے،اسلام امن اور رواداری کا دین تھا ،ہے اور رہے گا“۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ شاہ سلمان ایسے زبردست میزبان کا مہمان بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔انھوں نے شاہ عبدالعزیز آل سعود کے ورثے کو جاری رکھا ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ” میں امریکا سے محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں ،اسی وجہ سے میں نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لیے سعودی عرب کا انتخاب کیا ہے۔ امریکا مشرق وسطیٰ کے خطے اور پوری دنیا میں امن ،سلامتی اور خوش حالی چاہتا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ یہ خصوصی اجتماع مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر میں امن کا آغاز بن سکتا ہے۔ہم یہاں لیکچر دینے نہیں آئے ہیں۔ہم یہاں شراکت داری کی پیش کش اور ہم سب کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تلاش میں آئے ہیں“۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو دہشت گردی کے ہولناک حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن عرب دنیا سے زیادہ اس نے دہشت گردی کا سامنا نہیں کیا ہے۔ یہ مختلف عقیدوں، فرقوں یا تہذیبوں کے درمیان جنگ نہیں ہے بلکہ یہ سفاک دشمنوں کے ساتھ لڑائی ہے“۔شاہ سلمان نے اس موقع پر دہشت گردی کے لیے مالی وسائل کی بندش کی غرض سے امریکا کے ساتھ ایک سمجھوتا طے پانے کا اعلان کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…