ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

اوبامہ کا جھکاؤ ایران کی طرف تھا اور ٹرمپ مخالف،سعودی عرب 40ارب ڈالرتو صرف امریکہ میں سڑکوں کی تعمیرپر لگائیگا،اب کیا ہونیوالا ہے؟معروف صحافی کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)سینئر صحافی  زاہد حسین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی تھی مگر عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کے موقف میں بتدریج تبدیلی آرہی ہے ، سابق صدر اوبامہ کا جھکاؤ ایران کی طرف تھا جس وجہ سے سعودی عرب امریکہ سے ناراض تھا ، نیو کلیئر ڈیل کی وجہ سے سعودی عرب کو لگ رہا تھا کہ امریکہ ایران سے زیادہ قریب ہورہا ہے ۔

وہ اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے امریکی صدر کی سربراہی اجلاس میں تقریر پر تجویز دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایک کاروباری شخصیت ہے اس نے سعودی عرب کے ساتھ 110ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کی ڈیل کی جبکہ سعودی عرب 40ارب ڈالر امریکہ میں سڑکوں کی تعمیر میں لگائے گا ، ٹرمپ نے شروع سے ہی ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل کی مخالفت کی تھی اور یہ عدنیہ بھی دیا تھا کہ وہ اقتدار میں آکر اسے ختم کر دیں گے مگر وہ یہ معاہدہ ختم نہیں کرسکتے کیونکہ اس میں پانچ اور ممالک نے بھی دستخط کئے ہیں ۔ زاہد حسین نے کہا کہ خلیجی ممالک ایران کے خلاف ہیں ، مشرق وسطیٰ کے علاقوں میں خانہ جنگی ہوئی ،وزیراعظم نوازشریف کی ٹرمپ سے ملاقات سے نوازشریف کے پاکستان میں مسائل کم نہیں ہوں گے ۔انہون نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی تھی مگر عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کے موقف میں بتدریج تبدیلی آرہی ہے ، سابق صدر اوبامہ کا جھکاؤ ایران کی طرف تھا جس وجہ سے سعودی عرب امریکہ سے ناراض تھا ، نیو کلیئر ڈیل کی وجہ سے سعودی عرب کو لگ رہا تھا کہ امریکہ ایران سے زیادہ قریب ہورہا ہے ۔نیو کلیئر ڈیل کی وجہ سے سعودی عرب کو لگ رہا تھا کہ امریکہ ایران سے زیادہ قریب ہورہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…