بڑی بڑی عمارتیں اور عیاشیاں ایک طرف ۔۔۔۔پیسے اور تیل سے مالا مال عرب خطے میں کتنے کروڑ بچے غربت کا شکار ہیں؟چشم کشا انکشافات

18  مئی‬‮  2017

نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال’’یونیسف‘‘ کی ایک مطالعاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں ہر چار میں سے ایک بچہ غربت اور محرومی اور یہاں تک کہ مناسب رہائش و صاف پانی سمیت بنیادی ضروریات زندگی سے محروم زندگی گزار رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے جاری کی گئی رپورٹ میں 11 عرب ممالک کا احاطہ کیا گیا

جس سے معلوم ہوا کہ دو کروڑ نوے لاکھ بچے غربت میں رہ رہے ہیں اور انھیں بنیادی تعلیم، غذائیت بھری خوراک، صاف پانی، نکاسی آب اور معلومات تک رسائی سے محروم ہیں۔اس خطے میں غریب بچوں سے متعلق کیے گئے پہلے مطالعے سے یہ بھی پتا چلا کہ تعلیم کی عدم دستیابی ہی نوجوانوں میں غربت کی کلیدی وجہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ایسے بچے جو ان گھروں میں رہتے جہاں کا سربراہ ان پڑھ ہے ان کے غربت میں زندگی گزارنے کے امکانات دو گنا زیادہ ہیں۔ پانچ سے 17 سال تک کی عمر کے ایک چوتھائی بچے اسکولوں میں کبھی داخل ہوئے نہیں ہوئے۔مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے یونیسف کے ڈائریکٹر گیرٹ کاپلائر کا کہنا تھا کہ بچوں کی غربت کا معاملہ خاندان کی آمدن سے زیادہ معیاری تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، گھر اور صاف پانی تک رسائی نہ کی وجہ سے ہے۔انھوں نے متنبہ کیا کہ ایسے خاندانوں کی مفلسی تین نسلوں تک جا سکتی ہے۔ “جب بچے بنیادی ضروریات سے محروم رہیں گے تو ان کے غریب کے چکر میں پھنسنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ خاندان کی آمدن سے زیادہ معیاری تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، گھر اور صاف پانی تک رسائی نہ کی وجہ سے ہے۔انھوں نے متنبہ کیا کہ ایسے خاندانوں کی مفلسی تین نسلوں تک جا سکتی ہے۔ “جب بچے بنیادی ضروریات سے محروم رہیں گے تو ان کے غریب کے چکر میں پھنسنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…