اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی شعبہ میں تعاون کے تین معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں جن میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس 52 سپر مشاق ٹرینر ایئرکرافٹ ترک ایئرفورس کو فراہم کرے گا۔یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر بھی دستخط کئے گئے۔پاکستان کی جانب سے سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس جبکہ ترکی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل دمیر نے دستخط کئے۔
تیسرا معاہدہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور ترک ایرو سپیس انڈسٹریز کے درمیان ایوی ایشن فیلڈ میں تعاون کیلئے کیا گیا۔ اس پر پاکستان ایرو ناٹیکل کی جانب سے ایئرمارشل ارشد ملک اور ترکی کی جانب سے ڈاکٹر تمیل کوتل نے دستخط کئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے جب ان تین دستاویزات پر دستخط ہوئے ہیں۔