ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے گذشتہ دو سال کے دوران میں یمن کو 8 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی رقوم امداد کے طور پر دی۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے یمن کو اپریل 2015 سے اپریل 2017 تک مہیا کی جانے والی مالی امداد کی تفصیل جاری کردی ۔اس کے مطابق اس عرصے کے دوران میں سعودی عرب نے یمن کو مختلف شعبوں کے لیے خطیر رقوم جاری کی ہیں۔ 2 ارب 20 کروڑ ڈالرز امداد کی شکل میں دیے گئے ہیں۔
یمن کے ترقیاتی شعبے کے لیے سب سے زیادہ 2ارب 90 کروڑ ڈالرز جاری کیے گئے ہیں جبکہ یمن کی قانونی حکومت کو 2 ارب 20 کروڑ ڈالرز امداد کی شکل میں دیے گئے ہیں۔وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم یمنی شہریوں میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔ انسانی امداد کی شکل میں 84 کروڑ 75 لاکھ ڈالرز دیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ سعودی عرب نے یمن کے مرکزی بنک میں ایک ارب ڈالرز کی رقم جمع کرائی تھی۔