جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سابق ملکہ حسن نے اسلام قبول کرلیا

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈیموکریٹک جمہوریہ چیک سلواکیہ کی سابق ملکہ حسن مارکیٹا کورنکووا عیسائیت کو خیر باد کہتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی ہیں۔انھوں نے دائر ہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ اپنا آبائی ملک چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے دبئی میں آباد ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔کورنکووا کا کہنا ہے کہ اسلام میں خواتین کو دیے جانے والے حقوق سے متاثر ہو کر یہ مذہب اختیار کیا ہے.

انھوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین سال سے اس عقیدےکواپنانے کے حوالے سے غور کر ہیں تھیں.سابق ملکہ حسن نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام مریم رکھ لیا ہے.لندن میں شائع ہونے والے عرب جرنلال قدس العربی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈیزائنر ، سپر ماڈل اور اداکارہ کی جانب سے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے اعلان سے انکے پرستار حیران رہ گئے ہیں۔،ایک بھارتی اخبار نے عربی جریدے ’القدس العرابی‘ کے حوالے سے لکھا کہ اٹلی میں ہونے والے مس یونیورس کے مقابلوں میں بھی وہ منتخب ہو چکں ہیں۔ عیسائیت کی پیروکار مارکیٹا کورینکووانےاسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام مریم رکھا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ اسلام میں خواتین کا کتنا بلند رتبہ ہے تو انہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کافی کامیاب ہیں۔ ان کے پاس ملبوسات کی ایک کمپنی اور ایک ایڈورٹائزنگ کمپنی بھی ہے۔۔انہوں نے کہاہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے باوجود وہ طویل عرصے سے ذہنی پریشانی کا شکار تھیںلیکن ان کے سامنے یہ راستے اس وقت صاف ہوگئے اور انہیں ذہنی آسودگی حاصل ہوئی جب انہوں نے قرآن کا مطالعہ شروع کیا اور دیکھا کہ اسلام میں خواتین کا کتنا احترام کیا جاتا ہےاوراس وجہ سے اسلام قبول کرلیاتاکہ ذہنی پریشانی ہمیشہ کےلئے ختم ہوجائے ۔واضح رہے انھوں نے چارلس یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے اور لندن کے رائل کالج آف آرٹس سے فلم اور ٹی وی پروڈکشن ڈیزائننگ میں ایم کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…