واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صحافی کے تلخ سوال پرایک نشریاتی ادارے کو دیا جانے والا انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اوول آفس میں ہونے والے انٹرویو کے دوران ٹرمپ کو میزبان جون ڈکنسن کی طرف سے کئی تلخ سوالات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ٹرمپ نے بھاگ نکلنے میں ہی آفیت جانی۔
میزبان نے سوشل میڈیا پر اوباما کو بیمار ذہن کا کہنے سے متعلق سوال کیا تو ٹرمپ نے میزبان کو جھاڑ پلا دی، اور میزبان کو کہا کہ وہ یہ سوال نہیں پوچھ سکتے تاہم میزبان کی جانب سے اصرار کرنے پر ٹرمپ نے پروگرام ادھورا چھوڑ دیا۔ اس کے علاوہ ٹرمپ سے فون ٹیپنگ سے متعلق بھی سوال کیا لیکن ٹرمپ الزامات کے ثبوت سے متعلق دلائل سے جواب نہیں دے سکے۔