پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیک وقت دی گئی تین طلاقیں ۔۔۔ طلاق ہوئی یا نہیں؟ عدالت نے فیصلہ سنادیا

datetime 25  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھوپال(این این آئی)مدھیہ پردیش کی عدالت نے طلاق کے مقدمے میں مسلمان مدعا علیہ کی جانب سے اپنی بیوی کو ایک نشست میں دی گئی تین طلاقوں (طلاقِ ثلاثہ) کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیدیا ہے۔مدھیہ پردیش کے رہائشی توصیف شیخ کی شادی 2013 میں عرشی خان نامی خاتون سے ہوئی تھی تاہم توصیف نے شادی کے کچھ دن بعد ہی عرشی سے رقم کا مطالبہ شروع کردیا جس پر عرشی اسے چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی

عرشی خان اپنے شوہر کے خلاف ’’انسدادِ جہیز ایکٹ‘‘ کے تحت مقدمہ دائر کردیا۔اکتوبر 2014 میں توصیف نے عدالت کے احاطے میں اپنی بیوی کو زبانی طلاق دیدی جس کے بعد ایک قانونی نوٹس کے ذریعے اپنی بیوی کو اطلاع دی کہ اس نے تین طلاقیں دے دی ہیں۔ عرشی خان اس نوٹس کے خلاف عدالت چلی گئی اور اب عدالت نے اس کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے یہ طلاق کالعدم قرار دے دی ہے۔عرشی خان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مدعا علیہ نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کیلئے جو طریقہ کار اختیار کیا وہ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ شریعت کے خلاف بھی ہے ٗاس نکتے کو تسلیم کرتے ہوئے عدالت نے یہ طلاق منسوخ کردیں۔فیصلے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکولر عدالت کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ایک شرعی معاملے میں کوئی فیصلہ صادر کرے کیونکہ شریعت کی تشریح صرف اور صرف علماء یا پھر وہ لوگ کرسکتے ہیں جو شریعت کے ماہر ہوں۔بلکہ شریعت کے خلاف بھی ہے ٗاس نکتے کو تسلیم کرتے ہوئے عدالت نے یہ طلاق منسوخ کردیں۔فیصلے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکولر عدالت کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ایک شرعی معاملے میں کوئی فیصلہ صادر کرے کیونکہ شریعت کی تشریح صرف اور صرف علماء یا پھر وہ لوگ کرسکتے ہیں جو شریعت کے ماہر ہوں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…