اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کوریائی خطے میں جاری کشیدگی کسی بھی وقت جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ معاہدے کے تحت کینیڈا کی فوجوں کو طلب کر سکتا ہے، دوسری طرف کینیڈا کے وزیر دفاعہرجیت سجن کا کہنا ہے کہ ٹروڈو حکومت جموری عمل کے تحت ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق چین نے شمالی کوریا کی سرحد کے ساتھ اپنی فضائیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔جنوبی کو ریا نے بھی
اپنی فوجوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا تاکہ پیانگ یانگ کی طرف سے میزائل تجربہ پر رد عمل دیا جاسکے ،یاد رہے پچھلے ہفتے شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام ہو گیا تھا۔کینیڈا اقوام متحد ہ کے پلیٹ فارم کے تحت لڑی جانے والی جنگ 1953کی جنگ کا حصہ تھا جو جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان لڑی گئی، جس کے بعد سے دونوں کے ملکوں کے درمیان کوئی بھی امن سمجھوتا نہیں ہے ۔۔