جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

دوران پرواز چینی شہری کی ایسی حرکت کہ فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا

datetime 18  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانگ زو (آئی این پی ) چینی پولیس نے گذشتہ روز تھائی ایئر ایشیاء کی پرواز میں ایک شخص کو تمباکو نوشی کرنے پر حراست میں لے لیا ہے ، یہ پرواز بنکاک جارہی تھی ، 54سالہ چینی شہری کا نام وانگ بتایا جاتا ہے اسے تھائی ایشیاء کی پرواز کے چین کے جنوبی صوبے زی جیانگ کے شہر ہانگ زو پہنچنے پر حراست میں لیا گیا ، وانگ نے تسلیم کیا کہ اس نے ٹائیلٹ میں اس وقت سگریٹ نوشی کی تھی جب جہاز پرواز کررہا تھا ،

جہاز کے عملے کے ایک اہلکار نے سگریٹ کی بو محسوس کی اور اس نے کپتان کو اس سے آگاہ کیا جس نے ہانگ زو کے ہوائی اڈے پر پولیس کو خبردار کر دیا ،وانگ کو سفر کے دوران مسافر وں کو تکلیف پہنچانے کے الزام میں پانچ روز تک پولیس کے زیر حراست رہنے کی سزا سنائی گئی ہے، چین میں 300ملین افراد تمباکو نوشی کرتے ہیں اور ہوائی سفرکے دوران بھی سگریٹ نوشی کی شکایت موصول ہوتی رہتی ہیں ۔ پولیس نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ پرواز کے دوران سگریٹ نوشی نہ کریں ورنہ ان پر 5000یوآن (735امریکی ڈالر )جرمانہ کیا جائے گا اور زیر حراست رکھا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…