ڈاکار(آئی این پی)سینیگال میں 3روز تبلیغی اجتماع کے دوران آتشزدگی کے باعت 22افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینگال کے مدینہ گوناس نامی علاقے میں مسلمانوں کے 3روزہ تبلیغی اجتماع کے دوران عارضی قائم کی گئی بستی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ تیز ہواں کے باعث آگ ساری خیمہ بستے ہیں پھیل گئی۔عارضی خیموں میں آگ لگنے کے بعد اجتماع میں بھگدڑ مچ گئی جس
کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ آگ لگنے کے بعد علاقے میں دھویں کے بادل نمودار ہوگئے ہیں اور بھگدڑ کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ 20 کے قریب افرادکی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔سینگال کے صدر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہا رکرتے ہوئے زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے