اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چوری کی وارداتیں پر ملک میں ہوتی ہیں لیکن سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری محمد رمضان اپنی تمام جمع پونجی لوٹا بیٹھا۔ تفصیلا ت کے مطابق واقعہ دمام سے ریاض جانے والی ہائی وے پر
پیش آیا۔رمضان نامی شخص نے دمام ہائی وے پر ریاض جانے کے لئے گاڑی میں لفٹ مانگی تاہم کار سوار 3ملزمان نے اسے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا اور بٹوے سے 3 ہزار ریال نقد و دیگر سامان لے کر سڑک پر پھینک دیا۔