واشنگٹن /طرابلس(آئی این پی)ایک امریکی اعلی سطحی افسر نے لیبیا کو دولتِ عثمانیہ کے دور کے تین مختلف علاقوں کی سرحدوں پر تقسیم کرنے کی تجویز پیش کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی اعلی سطحی افسر نے ٹشو پیپر پر کھینچے گئے نقشے کے ساتھ لیبیا کو دولتِ عثمانیہ کے دور کے تین مختلف علاقوں کی سرحدوں پر تقسیم کی تجویز پیش کی ہے۔برطانوی روزنامہ دی گارڈیئن میں اسٹیفن کرچ گیسنر اور جولین برگر
کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاونین میں سے سباستیان گورکا نے ایک یورپی سفارتکار کے ساتھ ملاقات میں نیپکن پر کھینچے گئے ایک نقشے کو دکھاتے ہوئے اس ملک کو تین حصوں میں تقسیم کیے جانے کی تجویز پیش کی ہے۔روزنامہ گارڈیئن سے انٹرویو میں بعض ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ملک کا تین حصوں میں بٹوارہ تیل کے وسائل کی بنا پر سرحدی جھڑپوں کو شہہ دے گا۔