پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

پاکستان سے کلبھوشن کی گرفتاری اور متحدہ عرب آمارات سے را کے ایجنٹوں کی گرفتار ی کس چیز کا ثبوت پیش کر رہے ہیں ؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 5  اپریل‬‮  2017 |

دبئی(آئی این پی)بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ نے عرب ممالک میں بھی جاسوسی نیٹ ورک وسیع کردیا،متحدہ عرب امارات میں  بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘کے نیٹ ورک کی سرگرمیوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے،یو اے ای  نے 2 بھارتی جاسوسوں کو حساس معلومات بھارت کو فراہم کرنے پر 5 اور10 برس قید کی سزا سنادی ۔  بھارتی خفیہ ایجنسی نے پڑوسی اور دیگر ملکوں میں ملکی اور غیر ملکی شہریوں کا نیٹ ورک پھیلایا ہواہے۔

پاکستان سے کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور متحدہ عرب امارات سے را کے ایجنٹوں کی گرفتاری اس بات کا  واضح ثبوت ہے۔بھارتی شہری منار عباس کو 14 دسمبر 2016کو سزا سنائی گئی، سپریم کورٹ آف یو اے ای نے جاسوسی کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی اسے فوجی تنصیبات اور جہازوں بارے حساس معلومات ابوظہبی میں بھارتی سفارتخانے میں را کے ایجنٹوں کو فراہم کرنے پر گرفتار کیاگیا تھا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کا ایک شہری محمد ابراہیم جو منی، شیخ زائد گہرے پانی کی بندرگاہ میں موجود بحری جہازون کے بارے میں اہم معلومات منتقل کرنے میں ملوث پایا گیا تھا اسے اکتوبر2015میں گرفتار کیا گیا جبکہ 14دسمبر 2015کو یو اے ای کی ایک عدالت نے اسے 10 سال سزا سنائی تھی۔ ابراہیم را کے ایجنٹوں اجاکمار اور ردناتھ جوہاکو اہم معلومات دیتا تھا.بھارتی شہری حیدر آباد کے محمد عظمت اللہ خان جو پورٹ زائد ابوظہبی میں ملازم تھا، کو بھی جاسوسی کے الزام میں 14 جولائی 2014کو پکڑا گیا وہ فوجی بحری جہازوں کی نقل و حرکت کے بارے میں ار کے حکام کو حساس معلومات پہنچاتا تھا۔ وہ دو ہفتے سے زائد پولیس تحویل میں رہا۔بعدازاں اسے خاندان کے ساتھ بھارت ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…