واشنگٹن (آئی این پی)ٹرمپ نے اجازت دیدی،امریکہ نے اہم ملک پر باقاعدہ حملہ کردیا،امریکہ نے جنوبی صومالیہ میں الشباب کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے شروع کردیئے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے صومالیہ میں القاعدہ کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کی اجازت کے بعد شہریوں کو خطرات لاحق ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے صومالیہ میں القاعدہ کے خلاف وسیع
پیمانے پر کارروائی کی اجازت کے بعد شہریوں کو زیادہ خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ سکیورٹی ماہرین نے امریکی صدر کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا ہے کہ القاعدہ سے وابستہ جنگجوں کے خلاف زیادہ بڑے پیمانے پر عسکری کارروائی سے اس افریقی ملک کے قحط زدہ علاقوں میں بے گھر افراد زیادہ متاثر ہوں گے۔ جنوبی صومالیہ میں الشباب کے خلاف وسیع پیمانے پر فضائی کارروائی کی جائے۔