بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

زائرین بیت اللہ کی سہولت کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا ، سامان کی چیکنگ کیسے کی جائے گی ؟

datetime 30  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریا ض(آن لائن)حرمین شریفین کے نگراں ادارے نے زائرین ومعتمرین کے سامان کی سہولت کے لیے ایک نیا اور ’سی تھرو‘ بیگ تیار کیا ہے۔ سی تھرو بیگ میں رکھی گئی اشیاء انہیں کھولے بغیر دیکھی جاسکیں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرانسپیرنٹ بیگوں کی تیاری سے نہ صرف زائرین کو سہولت ہوگی بلکہ چیکنگ کرنے والا عملہ بھی کم وقت میں باہر ہی سے بیگوں کے اندر رکھی اشیاء کو بیگ کھولے بغیر چیک کرسکیں

گے۔ ان بیگوں میں رکھی کافی، کھجور اور دیگر اشیاء باہر سے دیکھی جاسکیں گی۔ ماہ صیام میں ان بیگوں کو افطاری کا سامان لانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔سی تھرو بیگوں کا افتتاح گذشتہ روز حرمین شریفین کیامور کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کیا۔ رمضان المبارک سے قبل زائرین یہ بیگ حاصل کرسکیں گے۔مسجد حرام کے ابواب کے امور کے ڈائریکٹر محمد باتی کا کہنا ہے کہ سی تھرو بیگ مسجد حرام کے داخلی دروازوں کے باہر معتمرین اور زائرین کو فراہم کیے جائیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…