دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے فیصلہ کیاہے کہ ایسے بھارتی شہریوں کو ریاست کے اندرہی ویزے کااجراکردیاجائے گاجن کے بھارتی پاسپورٹ پرامریکی ویزہ لگاہویاوہ گرین کارڈہولڈرہوں ۔خلیج ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق یواے ای کابینہ نے بھارتی شہریوں کےلئے یہ فیصلہ بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کومزید وسعت دینے کےلئے کیاتاکہ بھارت اورامارات کے درمیان سیاسی ،معاشی اورتجارتی تعلقات مزید
ترقی کرسکیں او راس مقصد کےلئے یہ نئی ویزہ پالیسی اختیارکرنے کافیصلہ کیاہے ۔اسی طرح ایسے بھارتی جن کے پاسپورٹ پرامریکی ویزے کی مدت چھ ماہ ہووہ14دن کے لئے عرب امارات کے کسی بھی کونے میں رہ سکیں گے ۔واضح رہے کہ بھارت عرب امارات کادوسرابڑاتجارتی پارٹنرہے جس کے ساتھ یواے ای کی تجارت کاحجم 60ملین ڈالرزہے اوراس میں یواے ای کو بھارت کی برآمدات 33ملین ڈالرزجبکہ درآمدات 28بلین ڈالرزہیں ۔