برلن(آئی این پی)جرمنی میں ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں پاکستانی شہری کو جیل بھیج دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں پیر کو ایک پاکستانی شخص کو پاسدارن انقلاب کے ممکنہ حملے کے اہداف تلا ش کرنے اور ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا ہے ۔تفتیش کاروں نے پاکستانی شہری کی روز مرہ معمولات پر تفصیلی دستاویزات تلاش کی تھیں۔برلن کی اعلی عدالت کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ مدعا
عالیہ 31سالہ مصطفی حیدر سید نقفی کوایک غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے لئے کام کرنے پر4 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔عدالت کا کہنا ہے کہ وہ جرمنی اور فرانس کے خلاف قدس فورس اور پاسداران انقلاب کے غیر ملکی آپریشنز ونگ کیلئے جاسوسی میں ملوث پایا گیا ہے ۔۔جرمن میڈیاکے مطابق گرفتارشخص سے تحقیقات جاری ہیں اورجلدہی حتمی فیصلے تک پہنچ جایاجائے گا اورپھرملزم کی سزاکافیصلہ ہوگا