اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خانہ کعبہ کی تصویر دیکھتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو کے جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے،اصل ویڈیو میں کیپٹل ہل کی جگہ کعبہ کا منظر ایڈیٹ کرکے چسپاں کردیا گیا تھا۔عرب نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اصل ویڈیو جاری ہوئی، وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرمپ ایک تصویر
کے سامنے کھڑے ہیں اور فریم میں خانہ کعبہ کی تصویر موجود ہے۔جعلی ویڈیو میں ٹرمپ کو دکھایا گیا ہے کہ وہ خانہ کعبہ میں جمع ہونے والے لوگوں کی ان الفاظ میں تعریف کررہے ہیں کہ ’’یہاں جمع ہونے والے لوگ محبت کے پیکر ہیں، جب میں نے ان لوگوں کو دیکھا تو ان کی وجہ سے مجھے جینے کا احساس ہوا‘‘۔ٹرمپ کے الفاظ ہیں کہ ’’یہ انسانی سمندر دراصل محبت کی نشانی ہے اور یہ میرے لیے بہت کچھ ہے کیونکہ یہ لوگ مختلف علاقوں سے آکر یہاں جمع ہوتے ہیں بلکہ بہت سارے لوگ تو دوسرے ممالک سے بھی آئے ہیں‘‘۔