ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

6مسلم ممالک پرسفری پابندیاں،ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹیوآرڈرپردستخط کردیئے،تفصیلات جاری

datetime 7  مارچ‬‮  2017 |

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے نئے ایگزیکٹیوآرڈرپردستخط کردیے،سفری پابندی میں 6 ممالک شامل ہیں ، نئی فہرست میں عراق کانام نہیں ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے صدارتی حکم نامے پر پیر کی صبح دستخط کیے جس کے بعد اسے منظر عام پر لایا گیا۔وائٹ ہاؤ س کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے صدارتی حکم نامے کے مطابق عراق کے شہریوں پر امریکا کا سفر

کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی جبکہ امریکا کے مستقل رہائشی بھی اس پابندی سے مستثنی ہوں گے۔وائٹ ہاؤ س کا مزید کہنا تھا کہ نئے ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق شام، ایران، لیبیا، صومالیہ، یمن اور سوڈان سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی اور انہیں امریکی ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے سیکریٹری ہوم لینڈسیکیورٹی ،اٹارنی جنرل جیف سیشن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ سفری پابندی کی نئی فہرست میں عراق کانام نہیں ، امریکی سفری پابندی میں6ممالک شامل ہیں۔امریکی سفری پابندی کی فہرست میں ایران،شام،یمن،سوڈان،صومالیہ،لیبیا شامل ہیں۔ایگزیکٹیوآرڈر کے تحت پہلے سے حاصل ویزے کارآمد ہوں گے۔وائٹ ہاؤ س کا مزید کہنا تھا کہ نئے ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق شام، ایران، لیبیا، صومالیہ، یمن اور سوڈان سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی اور انہیں امریکی ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے سیکریٹری ہوم لینڈسیکیورٹی ،اٹارنی جنرل جیف سیشن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ سفری پابندی کی نئی فہرست میں عراق کانام نہیں ، امریکی سفری پابندی میں6ممالک شامل ہیں۔امریکی سفری پابندی کی فہرست میں ایران،شام،یمن،سوڈان،صومالیہ،لیبیا شامل ہیں۔ایگزیکٹیوآرڈر کے تحت پہلے سے حاصل ویزے کارآمد ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…