اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقتصادی تعاون تنظیم کا 13اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو چکا ہے اس اجلاس کی صدارت اور جناب وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کر رہے ہیں اجلاس میں نو ملکوں کے سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں اور پاکستان میں افغان سفیر صدر اشرف غنی کی جگہ افغانستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ جناب نواز شریف صاحب کو اقتصادی تعاون تنظیم کا مشترکہ چیرمیں منتخب کر لیا گیا۔وزیر اعظم
نواز شریف اجلاس کا افتتاحی خطاب کر تے ہوئے اُن کا کہنا تھا یہ اجلاس علاقائی تعاون کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، وقت ا ٓگیا ہے کہ ہمیں اب تاریخی کردار ادا کر نا ہو گا۔دنیا کی 52 فیصد تجارت کا ای سی او خطے سے ہو رہی ہے،ہم ہمسایوں سے پر امن تعلقات بنانے کے خواہش مند ہیں، ان کا مزید کہنا تھا ای سی او خطہ بے پناہ وسائل سے مالا مال خطہ ہے اس خطے کی اسڑٹیجک لوکیشن نہایت اہمیت کی حامل ہے۔یہ پیک کے متعلق بات کرتے ہونے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے خطے کے حالات یکسر بد ل جائیں گئے مگر مشترکہ خوشحالی کے لیے رابطے کو فروغ دینا نہایت ضروری ہے۔