جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ نے اچانک کس کے خلاف اعلان جنگ کر دیا

datetime 26  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے میڈیا کے خلاف اعلان جنگ کر دیا،ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا کے صف اول نیوز چینل پر وائٹ ہاؤس کی کوریج پر پابندی لگاتے ہوئے نمائندوں کو باہر نکال دیا جبکہ من پسند صحا فیوں کو وائٹ ہاؤ س کے بڑے بریفنگ روم کے بجائے چھوٹے دفتر میں بریفنگ دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے ان پر تنقید کرنے والے چینل پر وائٹ ہاؤ س کی کوریج کرنے پر پابندی لگادی

سین اسپائر کی بریفنگ کے دوران امریکا کے صف اول نیوز چینل کے نمائندوں کو باہر نکال دیا گیا جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس کے دوران میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے صحافیوں کو بے ایمان اور کچھ اخبارات و ٹی وی چینلز کی خبروں کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا انہوں نے کہا کہ پریس سے انہیں کوئی اختلاف نہیں لیکن ٹیبل اسٹوری چلانے والوں کے خلاف ہیں یہ لوگ ذرائع کا سہارا لیکر ٹرمپ انتظامیہ کو نشانہ بنانے سے باز رہیں۔واضح رہے کہ ٹرمپ کے خطاب کے بعد بریفنگ کے دوران وائٹ ہاس کے ترجمان شان اسپائسر نے امریکی ٹی وی سی این این ،برطانوی ٹی وی بی بی سی اور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز،لاس اینجلس ٹائمز اور دیگر کو بریفنگ روم میں آنے نہیں دیا جبکہ من پسند صحا فیوں کو وائٹ ہاس کے بڑے بریفنگ روم کے بجائے چھوٹے دفتر میں بریفنگ دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…