ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

دوست ملک کے صدر کے دورہ پاکستان کا اعلان

datetime 22  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (آئی این پی)ترک صدرطیب رجب اردگان 28فروری کو پاکستا ن کا دورہ کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق ترک صدرطیب رجب اردگان 28فروری کو پاکستا ن کا دورہ کریں گے اس دوران وہ صدر ممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔ترک صدر کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے

ترک صدر اقتصادی رابطہ تنظیم (ای سی او) کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔دریں اثناء پاکستان اور ترکی کے درمیان ہائیڈرو کاربن کے شعبے میں تعاون کے معاہدے کیلئے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ، معاہدہ جلد طے پانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ ہائیڈرو کاربن کے شعبے میں تعاون کے معاہدے کیلئے بھی مذاکرات جاری ہیں ۔ بدھ کو بھی اس سلسلے میں پاکستان کی وزارت پیٹرولیم ،پانی وبجلی جبکہ ترکی متعلقہ وزارتوں اور محکوں کے درمیان مذاکرات کا ایک دور ہوا۔ ان مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزارت پیٹرولیم کے جوائنٹ سیکرٹری سید توقیر حسین اور وزارت پانی وبجلی کے دیگر حکام نے کی ۔ اس دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان ہائیڈرو کاربن کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے ممکنہ معاہدے کو حتمی شکل دے گئی ۔ ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے جلد طے پانے کا امکان ہے ۔ وزیراعظم نوازشریف اعلیٰ سطح وفود کے ہمراہ ترکی کے تین روزہ دورے پر ہیں نوازشریف اعلیٰ سطح وفود کے ہمراہ ترکی کے تین روزہ دورے پر ہیں جبکہ ترک صدر رجب طیب اردگان بھی 28فروری کو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ۔ پاکستانی اور ترک قیادت کے ایک دوسرے کے ممالک کے دوروں کے مواقعوں پر کئی اہم معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…