اسٹاک ہوم(آئی این پی) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے سوئیڈن میں غیرقانونی امیگریشن سے متعلق دیئے گئے بیان کے بعد اسٹاک ہوم میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے ، مشتعل افراد نے درجنوں گاڑیاں نذرآتش کردیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم کو امیگریشن کے لئے سب سے بڑا مسئلہ قرار دیئے جانے پر سوئیڈن میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے
لوگوں کی بڑی تعداد امریکی صدر کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔ پرتشدد مظاہرین نے گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے ساتھ پولیس پر پتھرا کیا اور متعدد دکانیں لوٹ لیں۔پولیس کے مطابق پرتشدد مظاہرین کی جانب سے پتھرا کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور پولیس کی کئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تاہم 7 سے 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔