منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’وہ تو پگلی ہے ‘‘ 60سالہ شخص سے پریشان عمران خان کی سابق اہلیہ عدالت پہنچ گئیں ۔۔وہ شخص کون ہے اور جمائما سے کیا چاہتا ہے ؟ حیران کن انکشافات

datetime 21  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ 60سالہ شخص کی شکایت لے کر عدالت پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آئر لینڈ سے تعلق رکھنے والا 60سالہ کانر اوماہونی گزشتہ 2سال سے جمائما گولڈ سمتھ کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے۔یہ شخص ٹوئٹر پر روزانہ کی بنیاد پر جمائمہ کو

پانچ عدد پیار بھرے پیغامات ارسال کرتا ہے اور خطوط بھی باقاعدگی سے لکھتا ہے۔ایک بار تو 60سالہ کانراوماہونی نے جمائمہ کے گھر ٹیکسی بھیج دی اور ڈرائیور کو ہدایت دی کہ خاتون کو لے کر فلاں ہوٹل میں پہنچ جائے ۔کانر کو کئی بار جمائمہ کے گھر کے چکر کاٹتے بھی دیکھا گیا ہے جبکہ وہ باقاعدگی سے جمائمہ کے لیکچرز بھی اٹینڈ کرتا ہے۔جمائما گولڈ سمتھ کی شکایت پر دو سال قبل اسے جمائما سے دور رہنے کی تلقین بھی کی جا چکی ہے مگر دھن کا پکا کانر اوماہونی جمائما کا پیچھا چھوڑنے پر رضامند نہ ہوا۔گزشتہ پیر کے روز جمائماگولڈ سمتھ کی عدالت میں کانر کے خلاف شکایت پر اسے جب طلب کیا گیا تو اسے نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ’’ جمائمہ تو پگلی ہے جو بات بات پر احتجاج شروع کردیتی ہے، میں تو صرف ایک بار ہی تنگ کیا ہے‘‘۔کانراوماہونی کا کہنا تھا کہ چونکہ میں آئرلینڈ سے تعلق رکھتا ہوں اس لئے مجھے تعصب کا نشانہ بناتےہوئے انصاف فراہم نہیں کیا جائے گا۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعدسماعت اگلے ماہ کی13 تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…